v
Super Admin
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے اعتراضات کے ساتھ واپس کردی۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر گزشتہ روز اعتراضات لگائے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض سامنے آیا ہے۔ اعتراضات دور کیے جانے کے بعد درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.