بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے پر پمز انتظامیہ کا اہم اعلامیہ جاری

Super Admin


بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں مریض کی رازداری اور سپریم کورٹ کی ہدایات کا مکمل احترام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق طبی رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب پمز اسپتال لایا گیا۔
، جہاں شفا انٹرنیشنل اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں نے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دیگر طبی معائنے پمز کے متعلقہ ماہرین نے کیے، جبکہ آنکھوں کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو مجموعی طبی جائزے میں شامل کرلیا گیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے تمام طبی نتائج یکجا کرکے فٹنس رپورٹ مرتب کرلی ہے، تاہم رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.