گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال، برآمدی شعبوں کو 450 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ
کراچی: ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی 9 روزہ ہڑتال کے باعث برآمدی شعبوں کو 450 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، نٹ ویئر، ریڈی میڈ گارمنٹس، لیدر گارمنٹس، ٹاول سیکٹر سمیت دیگر برآمد کنندہ شعبوں نے سی فریٹ چارجز میں غیر معمولی اضافے اور بحری جہازوں میں کنسائنمنٹس کے لیے مطلوبہ اسپیس نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
برآمدی ایسوسی ایشنز کے مطابق 9 روزہ ہڑتال کے دوران تقریباً 450 ارب روپے مالیت کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ طویل تعطل کے باعث برآمدی کارگو کی نقل و حرکت تقریباً مکمل طور پر رک گئی ہے۔
برآمدی ایسوسی ایشنز کے چیف کوآرڈینیٹر محمد جاوید بِلوانی، پی ایچ ایم اے کے سینٹرل چیئرمین محمد بابر خان، ٹی ایم اے کے اطہر باڑی اور دیگر نے کہا ہے کہ ہڑتال کے باعث برآمدی شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کارگو کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.