بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی فوری سماعت کی درخواست دائر کردی
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست مدرخواست دائر کردییں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت مسلسل خراب ہو رہی ہے، جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
عظمیٰ خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور مناسب علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 18 اگست کو جاری کیے گئے حکم پر جان بوجھ کر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
عدالت سے حکم پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق عدالتی احکامات پر مسلسل عمل درآمد نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیسز کی فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی درخواست کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 25 اگست کو فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا نہیں۔عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.