آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد مارے گئے

Super Admin


بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔ 
کارروائی میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر کیے گئے حملوں میں ملوث تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کردی گئی، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے ہتھیار اور گولہ بارود بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جانے تھے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.