آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کا عمل شروع، حکومت نے سیاسی جماعتوں سے نام طلب کرلیے

Super Admin


اسلام آباد: سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے لیے حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے لیے اراکین کے نام طلب کرلیے ہیں۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی۔
، جس کے بعد حکومت نے کمیٹی تشکیل دینے کا عمل آگے بڑھا دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اور حکومت نے اس مقصد کے لیے جماعتوں سے نام مانگ لیے ہیں۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.