آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 70 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

Super Admin


لاہور: لاہور جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کے بعد اسپتال میں موجود افراد کو بحفاظت باہر منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، تاہم واقعے کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ کی طبیعت خراب ہوگئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ گارڈ کو لاہور جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.