آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران پر امریکی حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ، 4 افراد جاں بحق، تہران کا جوابی وار

Super Admin


پاسدارانِ انقلاب کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ایران نے اردن میں 13 بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ کیاامریکی فورسز نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے خلاف حملوں کا ایک مرحلہ مکمل کرلیا۔ امریکی حملوں میں فضائی دفاعی مراکز، ریڈار سسٹمز، بحری تنصیبات، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت اور مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور خطے میں موجود امریکی اہلکاروں کے خلاف پاسدارانِ انقلاب کی مبینہ حالیہ سرگرمیوں کے ردعمل میں کی گئیں۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مکمل طور پر چوکس ہیں اور مزید کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب ایران میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سیرک کے قریب ایک شادی کی تقریب کو بمباری کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ قشم جزیرے، بندر عباس اور دیگر شہروں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب بھی 5 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.