آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال، مختلف شہروں میں کاروبار بند، کراچی میں جلاؤ گھیراؤ

Super Admin


پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کے باعث مختلف شہروں میں کاروباری مراکز جزوی طور پر بند ہیں، جبکہ کراچی کے بعض علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر نذر آتش کیے، جبکہ دو موٹر سائیکلیں بھی جلا دی گئیں۔موسمیات، صفورا چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں بھی بعض نامعلوم افراد کی جانب سے دکانیں اور پیٹرول پمپس بند کروائے گئے۔
صبح سویرے کھلنے والے کاروباری مراکز بھی بعد ازاں بند کر دیے گئے۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ہڑتال کی اپیل پر اسلام آباد کے مختلف تجارتی مراکز میں بھی کاروبار جزوی طور پر بند ہے۔ سپر مارکیٹ، آبپارہ، جی ایٹ اور جی نائن سمیت مختلف علاقوں میں بیشتر دکانیں بند ہیں۔
، جبکہ تاجروں نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں بھی جماعت اسلامی کی کال پر مختلف کاروباری علاقوں میں سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ کوئینز روڈ، عابد مارکیٹ، ہال روڈ، مال روڈ، نسبت روڈ مارکیٹ، فیروزپور روڈ اور برنتھ روڈ سمیت متعدد علاقوں میں دکانیں بند ہیں۔
جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک گیر ہڑتال کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرولیم لیوی سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.