اسلام آباد میں مظاہرے کا مقدمہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 96 افراد کو ضمانت مل گئی
Super Admin
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سیکٹر ایف-10 میں مظاہرے کے الزام میں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام 96 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کے دوران ہر ملزم کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
ضمانت حاصل کرنے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، رضی طاہر اور دیگر افراد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار میں سیکٹر ایف-10 مرکز میں مظاہرے کے الزام میں مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.