آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی، شہری مہنگے ایندھن کا بوجھ اٹھانے پر مجبور

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے ڈھائی سال مکمل ہونے کے دوران شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 3 ہزار 137 ارب روپے وصول کیے گئے، جبکہ اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 3 ہزار 137 ارب روپے وصول کیے، جس کا بوجھ شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی صورت میں برداشت کیا۔دستاویزات کے مطابق حکومت کے آغاز پر 4 مارچ 2024 کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے 33 پیسے تھی۔
، جو بڑھ کر 520 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 458 روپے 41 پیسے تک پہنچ گئی۔یوں موجودہ حکومت کے دور میں ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 233 روپے، جبکہ پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 567 ارب روپے وصول کیے۔ اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی مد میں 50 ارب روپے سے زائد کی رقم بھی وصول کی گئی۔
مالی سال 2024-25 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 220 ارب روپے وصول ہوئے، جبکہ اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 80، 80 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے، جبکہ 5، 5 روپے فی لیٹر کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی الگ سے وصول کی جا رہی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.