آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باوجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور

Super Admin


اسلام آباد: اسلام آباد کے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی کا عمل ایک بار پھر آگے بڑھ گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باوجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔
وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے نئے بلدیاتی ڈھانچے کے لیے قانون سازی ناگزیر ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسلسل ترامیم اور آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اگر حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے تو واضح طور پر بتائے، کیونکہ دعوے کچھ اور کیے جاتے ہیں جبکہ عملی اقدامات مختلف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کو آرڈیننس کی مدت ختم ہو جائے گی، لیکن اس کے باوجود اسی آرڈیننس کو منظور کرانے پر بات کی جا رہی ہے۔
اجلاس کے دوران وزارتِ قانون کے نمائندوں نے نئے بل سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال معلوم نہیں کہ بل منظور ہوا ہے یا نہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے باوجود بل کمیٹی کے پاس موجود رہے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.