آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اسلام آباد کو الگ وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13 عالمی دارالحکومتوں کے ماڈلز کا جائزہ

Super Admin


اسلام آباد: اسلام آباد کو ایک الگ وفاقی یونٹ کا درجہ دینے کی تجویز کے تناظر میں 13 عالمی دارالحکومتوں کے انتظامی اور طرزِ حکمرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔وزیراعظم کی تشکیل کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی، جس کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں، نے مختلف عالمی دارالحکومتوں کے گورننس ماڈلز کا مطالعہ کیا ہے۔ 
اس جائزے کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ (سفارشات کو حتمی شکلICTG) سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دینا ہے، جس میں اسلام آباد کو ایک نئی وفاقی اکائی بنانے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔کمیٹی کی سفارشات پر مبنی تفصیلی رپورٹ میں واشنگٹن، برلن، سنگاپور، اوٹاوا، ٹوکیو، پیرس، کوپن ہیگن، اسٹاک ہوم، کینبرا، کوالالمپور، سیول، نئی دہلی اور کھٹمنڈو سمیت 13 عالمی دارالحکومتوں کے انتظامی ڈھانچوں کا جائزہ شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کو وفاقی ضلع کی حیثیت حاصل ہے جہاں شہریوں کی جانب سے منتخب میئر اور کونسل موجود ہیں، تاہم شہر کے حوالے سے حتمی اختیارات امریکی کانگریس کے پاس برقرار رہتے ہیں۔ کانگریس شہر کے بجٹ کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ مقامی قوانین کو مسترد کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی اپنی آمدنی جائیداد، فروخت اور انکم ٹیکس سمیت مختلف ذرائع سے حاصل کرتا ہے، جبکہ اس کا مالی نظام سخت نگرانی کے تحت کام کرتا ہے۔ 
مقامی پالیسی سازی میں شفافیت اور شہریوں کی شرکت بھی اس ماڈل کی نمایاں خصوصیات میں شمار ہوتی ہے۔کمیٹی کے جائزے کے مطابق واشنگٹن ماڈل کی اہم خصوصیات میں مؤثر مالی و قانونی نگرانی، مضبوط ضابطہ جاتی نظام اور شہریوں کی فعال شمولیت شامل ہیں، جو مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور حکومتی جوابدہی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.