آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی آئل پائپ لائن پر حملہ، قطر کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

Super Admin


دوحہ: قطر نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ایسے حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ علاقائی کشیدگی میں بھی خطرناک اضافے کا باعث بنتے ہیں۔قطر نے کہا کہ شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔ قطری حکومت نے برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے اختیار کیے گئے ذمہ دارانہ مؤقف کو بھی سراہا۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیے اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ حملوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.