آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

119 سالہ کوسٹا ریکن شہری کی طویل عمری کا راز کیا ہے؟

Super Admin


کوسٹا ریکا سے تعلق رکھنے والے 119 سالہ جوز فلورس دنیا کے معمر ترین زندہ انسان ہونے کے دعوے کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کے منتظر ہیں۔اس وقت برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایتھل کیٹرہم دنیا کے معمر ترین زندہ فرد ہیں، جنہوں نے رواں برس اگست میں اپنی 117ویں سالگرہ منائی تھی۔تاہم کوسٹا ریکا کے قصبے سارڈینال کے رہائشی جوز فلورس کے خاندانی دستاویزات اور سرکاری ریکارڈ ان کی تاریخ پیدائش 11 جولائی 1907 ظاہر کرتے ہیں، جس کے مطابق ان کی عمر 119 سال بنتی ہے۔
اگر بین الاقوامی ماہرین ان دستاویزات کی جانچ کے بعد عمر کی تصدیق کردیتے ہیں تو جوز فلورس دنیا کے معمر ترین زندہ شخص کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔جوز فلورس کا تعلق کوسٹا ریکا کے اس علاقے سے ہے جسے دنیا کے پانچ معروف ’بلیو زونز‘ میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں بڑی عمر تک صحت مند زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد نسبتاً زیادہ پائی جاتی ہے۔مقامی افراد کے مطابق یہاں کے لوگوں کی طویل عمر کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں۔
، جن میں کیلشیئم اور میگنیشیم سے بھرپور پانی، مکئی اور بیجوں پر مبنی سادہ غذا، مسلسل جسمانی سرگرمی اور مضبوط خاندانی و سماجی تعلقات شامل ہیں۔جوز فلورس کی پوتی اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی ہیلن فلورس کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ دیہی علاقوں میں محنت کرتے ہوئے گزارا، تاہم اب وہ بڑھاپے میں بھی خوشگوار اور پُرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ہیلن کے مطابق جوز فلورس اکثر اپنے ماضی کے واقعات اہل خانہ کو سناتے، لطیفے کرتے اور خوشگوار یادیں شیئر کرتے ہیں۔
ان کے خیال میں خاندان کی محبت، توجہ اور دیکھ بھال نے بھی جوز فلورس کی طویل زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محبت، شفقت اور اپنوں کی دیکھ بھال کے بغیر شاید جوز آج اس عمر تک نہ پہنچ پاتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی غیر معمولی طویل عمر کی باضابطہ تصدیق ایک پیچیدہ اور وقت طلب عمل ہے، جس میں مختلف سرکاری اور خاندانی دستاویزات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جوز فلورس کے تمام ریکارڈز کا مکمل تجزیہ ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا،۔
تاہم توقع ہے کہ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ان کی عمر کی باضابطہ تصدیق ممکن ہوگی۔فی الحال جوز فلورس کے اہل خانہ ماہرین کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ ہیلن فلورس کے مطابق اگر ان کے دادا کی عمر کی عالمی سطح پر تصدیق ہوگئی تو یہ صرف خاندان ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے بھی باعثِ فخر ہوگا۔آٹھ بچوں کے والد جوز فلورس کے خاندان میں 23 پوتے، پوتیاں، نواسے اور نواسیاں، 25 پڑپوتے اور پڑپوتیاں جبکہ ایک پڑپوتے یا پڑپوتی کی بیٹی بھی شامل ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.