آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

معاشی ترقی کیلئے ریاستی کردار کم کرنے اور سرمایہ کاری بڑھانے پر کام جاری ہے، محمد اورنگزیب

Super Admin


لندن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں ریاست کے کردار کو محدود کرنے کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے، جبکہ سرمایہ کاری، برآمدات اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کو ترجیح دی جارہی ہے۔لندن میں جے پی مورگن کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران حکومت کی توجہ ملکی معیشت میں استحکام بحال کرنے پر مرکوز رہی، جس کے نتیجے میں مالیاتی اور بیرونی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی۔
محمد اورنگزیب کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، جبکہ مالیاتی خسارہ کم ہوکر جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک آگیا۔ پاکستان مسلسل تیسرے سال پرائمری سرپلس حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اب معاشی استحکام کو پیداوار اور برآمدات میں اضافے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ لندن میں 55 عالمی سرمایہ کاری فنڈز کے نمائندوں نے پاکستانی وفد سے ملاقاتیں کیں۔
، جن کے دوران انہیں پاکستان میں مستقبل کے معاشی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ ان کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معاشی سمت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی کیپٹل مارکیٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کرلی ہے۔ 
پانڈا بانڈ اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی منڈیوں تک مستقل رسائی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، جبکہ قرضوں کی مدت میں اضافہ کرکے ری فنانسنگ کے خطرات کم کیے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ایکویٹی اور کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹس کو مزید مستحکم بنانے پر بھی کام جاری ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.