آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

کوہاٹ حملے کی ایران کی شدید مذمت، پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت

Super Admin


ایران نے کوہاٹ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دہشتگردی اور انتہاپسندی کی ہر قسم کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد حملوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.