پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم خریداری پر بھی رعایت کا اعلان
وزیراعظم کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو پیٹرول کی خریداری پر رعایتی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخ پر فراہم کیا جا رہا ہے۔
اسکیم کے تحت 5 لیٹر سے کم پیٹرول خریدنے والے افراد بھی ایک ٹوکن کے ذریعے ہفتے میں مجموعی طور پر 500 روپے تک کی رعایت حاصل کر سکیں گے۔وزیراعظم آفس کے مطابق ہر شہری کو ہفتے میں ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا، جبکہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4 ٹوکن حاصل کیے جا سکیں گے۔
حکام کے مطابق 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کے لیے بھی خصوصی رعایت رکھی گئی ہے۔ ایسے صارفین ہر 10 روز بعد 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت حاصل کر سکیں گے۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس کیٹیگری میں ایک ماہ کے دوران 10، 10 لیٹر پیٹرول کے 3 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.