آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے: مریم نواز

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے، جبکہ معاشرے میں امن کے فروغ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر اداروں کے جوانوں کی خدمات کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پائیدار امن بنیادی ضرورت ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی یومِ امن ہمیں برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.