آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پی ٹی آئی قیادت اور محمود اچکزئی مذاکرات کیلئے تیار، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے بات چیت پر زور

Super Admin


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جانا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بات تو کی جارہی ہے، تاہم ان کے بقول عملی طور پر بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت، محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ مذاکرات کس سے کرنے ہیں، تاہم بدقسمتی سے فی الحال بات چیت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق سیاسی مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنا ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ مسائل کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ باضابطہ طور پر گورنر راج نافذ نہ ہونے کے باوجود صوبے میں عملاً گورنر راج جیسی صورتحال ہے۔دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروا کر ملک کو درپیش سیاسی مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے کوئی پیغام بھیجا گیا تو وہ ان تک نہیں پہنچا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.