آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان تک مذاکرات ممکن نہیں، رانا ثنااللہ

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز حفاظتی انتظامات کا حصہ ہیں۔ 
ان کے مطابق کنٹینرز سڑکوں کے کنارے موجود ہیں جبکہ بیشتر سڑکیں آمدورفت کے لیے کھلی ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ پسِ پردہ رابطے اب بھی جاری ہیں، تاہم لانگ مارچ کا اعلان واپس لیے جانے تک باضابطہ مذاکرات نہیں ہوسکتے
۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات سامنے آ رہے ہیں اور ان کے بقول عملی طور پر مارچ ہونے کا امکان نہیں۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کسی بھی گروہ کو زبردستی داخل ہو کر حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.