موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
Super Admin
موٹروے ایم ون کو اسلام آباد سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور پشاور کے درمیان موٹروے ایم ون پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، تاہم موٹروے ایم ون کو ہزارہ موٹروے سے ملانے والی رابطہ سڑک پر بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم فور پر ہکلہ سے کنڈل تک سڑک کی بحالی کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔موٹروے ایم ون کے ذریعے ایبٹ آباد جانے والے مسافر جھاری کس انٹرچینج سے ہزارہ موٹروے پر جا سکتے ہیں۔دوسری جانب جی ٹی روڈ این فائیو کو بھی اسلام آباد سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.