آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 4 دہشتگرد مارے گئے

Super Admin


سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ میرعلی اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔دوسری جانب بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.