آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

کراچی میں ملازمت کے نام پر مبینہ واردات، 50 سے زائد خواتین کے موبائل فون لے کر شخص فرار

Super Admin


کراچی: کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں ملازمت کے لیے فارم ہاؤس پر بلائی گئی 50 سے زائد خواتین اپنے موبائل فونز سے محروم ہوگئیں، جبکہ واردات کے بعد ایونٹ آرگنائزر کے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے ایک فارم ہاؤس میں ملازمت کے سلسلے میں 50 سے 55 خواتین کو بلایا گیا تھا۔
واقعے کے بعد خواتین کے درجنوں موبائل فونز غائب ہوگئے۔فارم ہاؤس کے منیجر اشعر انصاری نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس کی بکنگ وقاص نامی شخص نے کروائی تھی۔ بکنگ کے دوران انہیں بتایا گیا تھا کہ تقریب میں کوآپریٹو اسٹاف کے طور پر 50 سے 55 خواتین شریک ہوں گی۔
منیجر کے مطابق بکنگ کروانے والا وقاص خود فارم ہاؤس نہیں آیا، تاہم آصف یا سلمان نامی ایک شخص ایک لڑکی کے ہمراہ وہاں پہنچا۔ ان کے مطابق شام تقریباً 5 بجے انہوں نے متعلقہ شخص سے ادائیگی کا مطالبہ کیا۔اشعر انصاری نے بتایا کہ تقریب کے لیے ڈیکوریشن کا سامان بھی فراہم کیا گیا تھا جس کے باعث فارم ہاؤس کا بل بڑھ گیا تھا۔
دائیگی کے لیے رابطہ کرنے پر مذکورہ شخص نے کہا کہ وہ پہنچنے والا ہے۔منیجر کے مطابق اس کے بعد انہوں نے کیئر ٹیکر کو ہدایت کی کہ متعلقہ افراد کے پہنچنے پر ان سے ادائیگی وصول کی جائے، تاہم بعد میں موبائل فونز لے کر فرار ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.