آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاری مکمل، حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا: طارق فضل چوہدری

Super Admin


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے حوالے سے ضروری تیاری مکمل کر لی گئی ہے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے تناظر میں یہ تاثر نہیں لیا جانا چاہیے کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے کی صورت میں صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ بھی ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو واضح کیا جائے گا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے معاملے پر وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی یا گورنر راج لگایا تو ان کی جماعت تمام دستیاب آپشنز استعمال کرے گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.