آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پیوٹن کا ایرانی قوم کی مزاحمت کو خراجِ تحسین، روسی صدر نے سخت مؤقف بھی اپنایا

Super Admin


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی حملوں کے تناظر میں ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایرانی عوام کے عزم اور استقامت کو دیکھ کر حیران ہے۔ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی توجہ اس وقت ایران میں جاری صورتحال پر مرکوز ہے، جہاں ایرانی قوم نے مشکل حالات میں غیر معمولی حوصلے اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کی ہمت اور استقامت نے پوری دنیا کو متاثر اور حیران کیا ہے۔دوسری جانب پیوٹن نے روس کے علاقے کیلینن گراڈ کو ممکنہ خطرے کی صورت میں بھی سخت ردعمل کا عندیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بالٹک خطے میں واقع کیلینن گراڈ کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود مختلف اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایسے حالات کو پیدا ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.