آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

Super Admin


اسلام آباد: ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق مزید بڑھ گیا، شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جبکہ متعدد پاور پلانٹس بند ہونے اور ہائیڈل پیداوار میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قلت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی پاور پلانٹس سسٹم سے باہر ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، جبکہ ہائیڈل پاور کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صورتحال کے باعث مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب لیسکو ریجن میں بھی بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں شارٹ فال 1500 میگاواٹ سے تجاوز کرچکا ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق شارٹ فال میں اضافے کی بڑی وجوہات میں ڈیزل، گیس اور ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی شامل ہے۔ 
بجلی کی قلت کے باعث لیسکو ریجن میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بجلی کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.