آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

افغانستان میں طالبان مخالف کارروائیوں کی اطلاعات، قندھار اور ہلمند میں حملوں کے دعوے

Super Admin


افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان مخالف مسلح کارروائیوں میں اضافے کے دعوے سامنے آئے ہیں، جن کے باعث ملک میں سکیورٹی کی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔طالبان مخالف مسلح گروپ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ قندھار کے ضلع ڈنڈ میں طالبان کے خلاف ایک کارروائی کے دوران کمانڈر عزت اللہ مارا گیا۔
گروپ کی جانب سے مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ قندھار کے ضلع ارغنداب میں ایک ہدفی کارروائی کے نتیجے میں طالبان سے وابستہ ایک انٹیلی جنس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ ہلمند میں ایک جیل کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں طالبان کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس میں کیے گئے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ تاہم طالبان مخالف گروہوں کی جانب سے حالیہ عرصے میں مسلح کارروائیوں کے دعوے افغانستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر سوالات کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.