آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومت کا پیغام پی ٹی آئی تک پہنچا دیا

Super Admin


اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کرکے حکومت کی جانب سے دی گئی پیشکش سے آگاہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جو تاحال زوم کے ذریعے جاری ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی جیسے اقدامات کے بجائے سیاسی معاملات کو مذاکرات اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مشورے کے بعد حکومت نے انہیں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور فریقین کے درمیان رابطے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔حکومتی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.