آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، روٹی 35 روپے تک فروخت ہونے لگی

Super Admin


کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ چکی کا آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ فائن آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تندوروں پر روٹی 30 سے 35 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں یہ 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جو مقررہ نرخ سے 55 روپے زیادہ ہے۔
اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں فائن آٹے کی سرکاری قیمت 132 روپے فی کلو ہے، لیکن اس کی فروخت 176 روپے فی کلو میں جاری ہے۔ جبکہ راشن والا آٹا ہول سیل مارکیٹ میں 161 روپے اور ریٹیل مارکیٹ میں 168 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق پہلی مرتبہ صرف ایک ہفتے کے دوران آٹے کی بوری کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات روٹی کی قیمت پر بھی پڑے ہیں، جو اب 30 سے 35 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے سرکاری نرخوں پر آٹے کی عدم فراہمی کو بھی قیمتوں پر قابو پانے میں رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب سرکاری گندم مارکیٹ میں لانے کے فیصلے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں تاحال خاطر خواہ کمی نہیں آسکی۔ 
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.