آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ، دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ

Super Admin


پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج (ای آر) میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ایویونکس سے لیس یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 2 ای آر میزائل کو جدید ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔
، جبکہ اس کی پرواز کے منفرد انداز اور دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت اسے دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ نکلنے میں مدد دیتی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 کے ایکسٹینڈڈ رینج ورژن کی کامیاب آزمائش سے پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور آپریشنل رسائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
میزائل کے تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ سائنس دانوں و انجینئرز نے کیا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے میں حصہ لینے والے ماہرین کی محنت، لگن اور تکنیکی صلاحیتوں کو سراہا۔
کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.