آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سوات میں 6 افغان ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب روک دی گئی، ملک چھوڑنے کی ہدایت

Super Admin


سوات: سیدوشریف اسپتال میں زیرِ تربیت 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب جاری رکھنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں ہاسٹل خالی کرکے فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کی جانب سے موصول ہونے والے مراسلے کی روشنی میں یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ احکامات پر عمل درآمد وزیراعظم کی ہدایات کے تحت کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے مختلف طبی مراکز میں تعینات 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق برطرف کیے جانے والے ڈاکٹروں پر پی ایم ڈی سی کی جعلی رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یہ ڈاکٹر صوبے کے مختلف سرکاری طبی مراکز میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.