آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کے اثرات، پاکستانی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

Super Admin


کراچی: سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود ہونے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطے بھی متاثر ہوگئے ہیں، جبکہ پاکستانی پروازوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 114 پروازیں منسوخ یا غیر فعال رہیں۔
، جبکہ 77 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث پاکستان سے ریاض جانے اور آنے والی 28 پروازیں آج بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ملتان سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 کو متبادل ایئرپورٹ کے لیے روانہ کردیا ہے۔پروازوں کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی دو پروازیں، جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے دمام جانے والی ایک، ایک پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔
اسی طرح لاہور سے مدینہ جانے والی پروازوں ایس وی 724 اور ایس وی 725 میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک کے اندر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ لاہور سے اسکردو جانے اور آنے والی چار پروازوں میں ڈھائی سے تین گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔
اسی طرح کراچی سے لاہور کے درمیان پانچ پروازیں تین سے آٹھ گھنٹے، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی سات پروازیں ایک سے پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔سعودی عرب میں فضائی آپریشن کی پابندیوں اور ایئرپورٹس کی بندش کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے ایئرلائنز کے شیڈول پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.