آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ہزار 397 افراد گرفتار

Super Admin


لاہور: پنجاب بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ہزار 397 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ خلاف ورزیوں پر 10 ہزار 849 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق صوبے بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 99 ہزار 340 پتنگیں اور دھاتی یا دیگر ممنوعہ ڈور سمیت ڈور کی 19 ہزار 361 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں بھی پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
، جہاں قانون کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 740 افراد کو حراست میں لیا گیا اور 5 ہزار 466 مقدمات درج کیے گئے۔پولیس کے مطابق لاہور میں مختلف مقامات پر چھاپوں اور کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 17 ہزار 176 پتنگیں اور ڈور کی 7 ہزار 875 چرخیاں قبضے میں لی گئیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں پتنگ بازی کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.