اسٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھانے کا فیصلہ، پالیسی ریٹ 12 فیصد ہوگیا
Super Admin
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پالیسی ریٹ میں اضافے کے بعد شرح سود ساڑھے 11 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد ہوگئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات بھی مہنگائی پر مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.