آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پیپلزپارٹی کے وفد کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، بلاول بھٹو کا اہم پیغام پہنچا دیا

Super Admin


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر نوید قمر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف شامل تھے، جنہوں نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر کو بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے اور واپس آنے کا مشورہ دیا تھا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.