آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان پوسٹ میں ہزاروں مبینہ غیر قانونی بھرتیاں، نیب کا سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو طلبی کا نوٹس

Super Admin

پاکستان پوسٹ میں 4 ہزار 252 ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

نیب راولپنڈی نے اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پاکستان پوسٹ کے اندر ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر کو مبینہ بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ میں منظور شدہ 2 ہزار 646 آسامیوں کے مقابلے میں 4 ہزار 252 افراد کو بھرتی کیے جانے کا الزام ہے، جس کی بنیاد پر نیب حکام مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

نیب نوٹس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ جب پاکستان پوسٹ میں 3 ہزار 938 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی تو اس سے زیادہ افراد کو ملازمتیں کیسے فراہم کی گئیں۔ اس حوالے سے کابینہ کی ہدایات کی مبینہ خلاف ورزی کا معاملہ بھی تحقیقات کا حصہ ہے۔

تحقیقات میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر بھرتیاں کرنے، سیاسی وابستگیوں کو ترجیح دینے، جعلی دستاویزات کے استعمال اور مقررہ عمر کی حد سے تجاوز جیسے الزامات بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈومیسائل کوٹے کی مبینہ خلاف ورزیوں سمیت دیگر بے ضابطگیوں پر بھی سابق وفاقی وزیر سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو صبح 11 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف دینے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.