پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی ترک پارلیمنٹ سے منظوری
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 600 رکنی پارلیمنٹ میں معاہدے کی حمایت میں 279 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 119 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ ووٹنگ میں مجموعی طور پر 398 پارلیمنٹیرینز نے حصہ لیا۔
ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور اس کا کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ کارروائی سے کوئی تعلق نہیں۔
حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے بھی معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد خطے میں سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.