آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

عراق کے اہم گیس فیلڈ خور مور پر ڈرون حملہ، پیداوار بند، بجلی کا نظام بھی متاثر

Super Admin

عراق کے کردستان ریجن میں واقع اہم گیس فیلڈ خور مور کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہاں سے دھوئیں کے گھنے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔ حملے کے نتیجے میں گیس فیلڈ کی پیداواری سرگرمیاں روک دی گئیں جبکہ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

دو سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد گیس فیلڈ میں گیس کی پیداوار معطل کردی گئی۔ وہاں کام کرنے والے ایک انجینئر نے بتایا کہ حملے میں گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

کردستان ریجن کے قدرتی وسائل اور بجلی کے حکام نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ خور مور گیس فیلڈ کو رات 11 بجے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کرد سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گیس فیلڈ پر دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

کردستان ریجن کی وزارت بجلی کے مطابق اس واقعے کے باعث قومی بجلی کے نظام میں تقریباً 2 ہزار 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، جس سے خطے میں بجلی کی فراہمی پر بھی اثر پڑا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.