آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی زراعت اور غذائی تحفظ کے لیے بڑا خطرہ بن گئی: اقوام متحدہ

Super Admin

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پنجاب کے بارانی دیہی علاقوں میں شدید گرمی کی لہروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شدت زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں کسانوں کی گھریلو آمدنی میں کمی اور غذائی عدم تحفظ کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ خواتین اور کمزور طبقے اس صورتحال سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے دو اہم اداروں، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اور ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے، جس کا عنوان ’’شدید گرمی اور زراعت‘‘ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ غذائی پیداوار کے لیے سنگین اور فوری خطرات پیدا کر رہا ہے۔ اس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نہ صرف اربوں افراد کے روزگار کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ کمزور زرعی آبادیوں کو معاشی مشکلات اور خوراک کی قلت جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق پنجاب کے زیادہ بارش والے علاقوں میں پھلوں کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باعث زرعی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے، جس کے اثرات کسانوں کی آمدنی اور غذائی تحفظ پر مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے اور کمزور طبقات کے معاشی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.