آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کیا، عظمیٰ بخاری

Super Admin

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں راشد بشیر ورک اور اسد حنیف جٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی عوامی خدمت کے باعث مسلم لیگ (ن) ووٹرز کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق ضمنی انتخابات میں پارٹی کے دونوں امیدواروں نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کو متعدد مخالف جماعتوں کا سامنا تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے ایسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ (ن) کے خلاف انتخاب لڑا جنہیں ریاست کالعدم قرار دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا نام تبدیل کرکے کھلے عام سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنا ریاست کے لیے ایک بڑا امتحان ہے۔

عظمیٰ بخاری نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کالعدم قرار دی گئی جماعتوں کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردی کے حامی عناصر سے وابستہ جماعتیں کس طرح کھلے عام سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں؟

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.