آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

شاہ محمود قریشی کی طبیعت بگڑ گئی، جیل سے امراضِ قلب اسپتال منتقل

Super Admin

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹوں کی غرض سے اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل جیل میں قید کے دوران بھی ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کررہے تھے کہ اچانک انہیں چکر آئے اور وہ زمین پر گر گئے۔ اس واقعے میں ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں بھی آئیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے خون کے نمونے حاصل کرکے شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے، جبکہ اب انہیں مزید طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.