آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز لگانے کا بڑا فیصلہ

Super Admin

حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضے حاصل کیے جائیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران تمام ڈسکوز کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں جدید اسمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضے لینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے حکومت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے مذاکرات کرے گی، تاکہ مطلوبہ مالی معاونت حاصل کرکے بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.