پنجاب میں سیاسی تبدیلی کا شوق ہے تو پورا کر لیں، ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں نیا سیاسی انتظام تشکیل دینا ہے تو کر لیا جائے، ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بعض کاروباری شخصیات کی خواہش ہے کہ ان کے نام کے ساتھ وزیراعلیٰ کا عہدہ بھی لکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف اضلاع میں عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال دیکھ کر مخالفین بے چین ہیں اور انہیں یہ صورتحال ہضم نہیں ہو رہی۔
عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ بعض افراد اس لیے سیاسی میدان میں سرگرم ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہو چکا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے بعد آئندہ انتخابات میں ان کے لیے سیاسی جگہ بنانا مشکل ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ محمود قادر نیازی کو ایسی حکومت سے خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے جو ان کے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.