پاکستان میں خاموش شمسی انقلاب برپا ہوچکا ہے، سولر توانائی سے سستی بجلی حاصل ہوئی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سولر توانائی کے فروغ سے بجلی کے حصول کے ذرائع میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور ملک میں خاموشی سے شمسی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق یہ پیشرفت صاف اور قابل اعتماد توانائی کے مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
کلین انرجی کی طرف منتقلی کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال میں اضافے سے پاکستان کو سستی بجلی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں فروخت ہونے والی ہر 10 موٹرسائیکلوں میں سے ایک الیکٹرک موٹرسائیکل ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2030 تک نئی گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 30 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، تاہم اس مقصد کے حصول میں مناسب مالی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعظم آج کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے دوران پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات اور صاف توانائی کے حوالے سے ملک کے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.