آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

کلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف بیانیہ بے نقاب، سکیورٹی ذرائع نے پروپیگنڈا مسترد کردیا

Super Admin

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے مبینہ فالس فلیگ کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے کی کوششیں بھی قابلِ مذمت ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلے سوشل میڈیا اور بعد ازاں الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ کلگام میں سی آر پی ایف پر حملے سے متعلق خبروں کو پاکستان سے جوڑنا ہندوتوا نظریے کی حمایت کرنے والے بھارتی میڈیا کا روایتی طرزِ عمل ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارت اپنے اندرونی سیاسی اختلافات، انتشار اور دیگر مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک بار پھر مخصوص میڈیا ہاؤسز اور جانے پہچانے چہروں کو استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف الزامات کی تشہیر کے لیے پرانے بیانیے اور روایتی طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں فائرنگ کے ایک واقعے کے دوران تین بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.