آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

آئی سی سی کا 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ، سپر سکس مرحلہ ختم

Super Admin

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سپر سکس مرحلہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ فروری اور مارچ 2027 میں 10 ٹیموں کے درمیان منعقد ہوگا، جس میں نئے فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل ہونے والے گزشتہ تین ایڈیشنز میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جاتا تھا، جس کے بعد سپر سکس مرحلہ منعقد ہوتا تھا اور ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 مقابلے کھیلے جاتے تھے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق دونوں گروپس کی ابتدائی دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جس کے بعد فائنل مقابلہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم براہ راست 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ حاصل کرے گی، جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کے سپر سیریز مرحلے میں شرکت کریں گی۔

کوالیفائرز کے لیے اب تک ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، امریکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور عمان کی ٹیمیں جگہ بنا چکی ہیں، جبکہ باقی چار ٹیموں کا فیصلہ نیپال میں ہونے والے پلے آف مقابلوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے 2028 کے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ نظام کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔ اس فارمیٹ کے تحت 16 ٹیمیں چار گروپس میں مقابلہ کریں گی، جن میں سے آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے 2028 کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفکیشن پلان کا اعلان کردیا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.