ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا آپشن بھی زیرِ غور، جے ڈی وینس کا اہم بیان
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو ختم کرنا بھی امریکی حکومت کے ممکنہ فیصلوں میں شامل ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع کو 10 یا 15 سال تک تو کیا، دو سال تک بھی طول دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کو ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کی خاطر ضروری اقدامات طے کرنا ہوں گے۔
امریکی نائب صدر نے اسرائیل کا براہِ راست نام لیے بغیر کہا کہ کچھ فریق ایسے دکھائی دیتے ہیں جو ایران کے خلاف جنگ کو طویل عرصے تک جاری رکھنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا اس تنازع کو ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دے گا۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مختلف راستے موجود ہیں، جن میں ایران پر فوجی دباؤ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سفارتی دباؤ بڑھانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.