خطے کو سیکیورٹی چیلنجز سے بچانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وفود سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تجارت، ٹرانسپورٹ، علاقائی راہداریوں، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی روابط مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علاقائی تجارت اور رابطوں کے فروغ کے لیے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں کو مختلف راہداریوں کے ذریعے منسلک کرنا اہمیت رکھتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.