آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

نظام خود تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کیا گیا ہے،بلاول بھٹو

Super Admin

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے موجودہ سیاسی نظام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام خود تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کیا گیا ہے، اب حالات کی بہتری کے لیے سیاسی ری سیٹ ناگزیر ہوچکا ہے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام شدید بحران سے دوچار ہے، تاہم اس صورتحال کی وجوہات پر بات کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق نظام کو دوبارہ درست سمت میں لانا ہوگا تاکہ ہر شہری کو اس کا جائز حق مل سکے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اعتراف کیا کہ نظام کے زوال میں ان کا اپنا کردار اور ذمہ داری بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے نکلنے کے لیے محض غیر سیاسی اقدامات کافی نہیں ہوں گے بلکہ ملک کو سیاسی بنیادوں پر ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی نظام میں بہتری لانی ہے تو اس عمل کا آغاز پارلیمان سے ہونا چاہیے، کیونکہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پارلیمنٹ کا مؤثر اور فعال ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمان پر بالکل اعتماد نہیں رہا، ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ سیاسی نظام کو مستحکم بنایا جاسکے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.